Integrated E-Learning System for Agricultural Technology Transfer

ترجمان محکمہ زراعت نے سوریابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ سویابین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرازمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویا بین کی منظورشدہ اقسام ولیمز 82‘این اے آر سی 1‘این اے آر سی2‘ فیصل سویابین فی ایکڑ بمپرکراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میرازمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجود ہوتاکہ فصل کو نقصان پہننے کا احتمال نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں دو سے تین بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیاجائے