Technology Transfer through Cyber Extension -- Helping Farmers to Help Themselves

11جنوری

2013

حافظ وصی محمد خاں
۔سخت سردی کے موسم میں جانوروں کو شمال کی جانب سے آنے والی سرد ہواؤں سے بچانے کیلئے شیڈ کا شمالی حصہ باقاعدہ ترپال سے ڈھانپ دیں تاکہ ہوا کا کم سے کم گزر ہو سکے۔

جانوروں کو سخت سردی سے بچانا

جانوروں کو سخت سردی سے بچانا

۔جانوروں کے بیٹھنے کی جگہ کو یقینی طور پر خشک رکھیں اور اگر خشک فرش پر خشک پرالی کا بچھاؤ کر لیا جائے تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا۔
۔اس بات کا یقین ہوگا کہ جو مویشی پال حضرات اپنے جانوروں سے محبت کرتے ہیں انہوں نے گل گھوٹو اور منہ کھر کی ویکسین کرا رکھی ہوگی۔
۔صبح کے وقت جانوروں کو تازہ پانی پلایا جائے اور رات کے ٹھنڈے پانی سے ہر ممکن پرہیز کیا جائے تاکہ جانور ٹھنڈ کے مضر اثرات سے بچ سکیں۔
۔اس دھند کے موسم میں جب بھی تھوڑے وقت کیلئے دھوپ نکلے تو جانوروں کو ایکسر سائز کیلئے شیڈ سے باہر ضرور نکالیں۔
۔اس موسم میں جانوروں کے باڑے کو خشک رکھنے کیلئے باڑوں کی صفائی ستھرائی انتہائی ضروری ہے۔
۔رات کے وقت کھرلیوں میں توڑی کی فراہمی کو یقینی بنائیں کیونکہ جب جانور توڑی کو چباکر کھاتا ہے تو جانور کے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے۔
۔جانوروں کی رکھوالی کرنے والے کے پاس آگ کی انگیٹھی کا انتظام کریں تاکہ شدید سردی میں شیڈ کا درجہ حرارت بڑھ جائے۔ کمزور جانور خود بخود شیڈ میں ایسی جگہ کے پاس بیٹھنا پسند کریں گے جہاں درجہ حرارت زیادہ ہو گا ۔
۔جانوروں کی خوراک میں 100گرام السی کا تیل ملا کر تین دن یا پھر 100گرام تلوں کا تیل ملا کر سات دن استعمال کروائیں۔
۔جانوروں کی خوراک میں 100گرام سے ایک پاؤ روزانہ گنے کے شیرے کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔
۔موسم سرما میں جانوروں کو Saline Electurary/Stomach Powderکا استعمال جاری رکھیں یا مندرجہ ذیل فارمولہ جو کہ گھر میں آسانی سے بنایا جا سکتا ہے استعمال کریں
۔1کلو ادرک
۔1کلوسبز مرچ
۔1پاؤاناردانہ
۔1پاؤ کالا نمک
۔12گٹھی پودینہ
۔5کلو پیاز
۔1/2کلو سوڈا بائی کارب
تمام بالا اجزاء کو پیس کر ملائیں اور پھر ایک ایک پاؤ کی پنیاں بنا کر رکھ لیں اورسردی سے متاثرہ جانور کو 2پنیاں بطور خوراک کھلائیں۔
12۔جو مویشی پال حضرات اس کے متحمل نہیں ہو سکتے انہیں 1/2کلو مسور کی دال فی جانور پانی میں ابال کر سوپ بنا لینا چاہئے اور پھر جانور کو نال کے ذریعے پلا دیں ۔بصورت دیگر دال مسور کو خوراک میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
13۔اس طرح کی سخت سردی میں جانوروں کی حفاظت کی اصل ضمانت مویشی پال حضرات کی ذاتی دلچسپی ہے۔جیتنی زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ ہوگااتنے ہی جانور زیادہ محفوظ ہوں گے۔
ان تمام باتوں میں بنیادی بات جانوروں کو غذا کی مسلسل فراہمی ہے۔اس موسم میں جانوروں کو بھوکا رکھنے کا مطلب انہیں موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔سردیوں کے اس نازک موقع پر جب سبز چارے کی کی کمی کا سامنا ہے پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ(PLDDB) کی جانب سے گندم کی توڑی سے بھی کم قیمت پر غذائیت سے بھرپور سائیلج کی فروخت جاری ہے اور یہ فروخت حاضر سٹاک تک جاری رہے گی۔تمام مویشی پال حضرات اس نادر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
برائے رابطہ۔
چوہدری تصدق حسین(03214431751) کرنل قمر ریاض چوہدری (03214660597)

Copyright:  Zaraimedia.com